18 مئی 2026 - 10:18
ٹرمپ اور ایران کی جوہری سرگرمیوں کا 20 سالہ التوا / خود بولے؛ خود ہنسے!

گوکہ دہشت گرد امریکی صدر ٹرمپ نے نے کہا ہے کہ "میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کے 20 سالہ التوا کا مخالف نہیں ہوں، لیکن اس کے لئے ایران کی طرف سے ایک یقینی عہد ہونا چاہئے"، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ قول بھی اس کے بیمار ذہن سے جنم لینے والے "ٹرمپیات" میں سے ایک ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ایسی کوئی پیشکش دی ہی نہیں ہے!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ٹرمپ نے اپنی جملہ بندی اس انداز سے مرتب کی ہے کہ گویا ایران نے از خود اپنی جوہری سرگرمیوں کے 20 التوا کی پیشکش دی ہے، اور اب ٹرمپ [گویا] کریمانہ انداز سے اسے قبول کرنا چاہتا ہے!

لیکن حقیقت یہ ہے کہ 20 سالہ التوا امریکیوں کی اپنی تجویز تھی جو وہ اس سے پہلے اصرار کے ساتھ دہراتے رہے ہیں؛ اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اسے دوٹوک انداز سے مسترد کیا ہے۔

پرامن جوہری فعالیت دنیا کے تمام ممالک کا حق ہے اور ایران بھی ـ جو مقامی طور پر اس ٹیکنالوجی کا مالک ہے، ـ اپنے اس حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

بہرصورت "خود بولنا اور خود ہنسنا (Self-talk and self-laughter) شقاق دماغی (شیزوفرینیا Schizophrenia) کی علامت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha